(ویب ڈیسک ) بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلسل تیسری بار وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی صدر دروپدی مرمو نے نریندر مودی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری بھارتی ایوان صدر میں ہوئی۔
حلف برداری کی تقریب میں نومنتخب ارکان اسمبلی اور مہمان شریک تھے۔اس تقریب میں سری لنکا، مالدیپ، بنگلہ دیش ، ماریش سمیت کئی ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ نریندر مودی جواہر لعل نہرو کے بعد تیسری مدت کا عہدہ سنبھالنے والے دوسرے بھارتی وزیراعظم ہیں۔