پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف بڑا اقدام

پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کیخلاف بڑا اقدام
اسلام آباد ( پبلک نیوز) مغربی ممالک میں بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان کا بڑا اقدام۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاملہ مغربی ممالک کی حکومتوں کے ساتھ اٹھا دیا۔ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کی سرگرمیوں کی تفصیلات متعلقہ ممالک کیساتھ شئیر کر دی گئیں۔ پاکستان مخالف ایکٹیوسٹس کو بھارتی ایجنسی را سمیت دیگر دشمن ایجنسیوں کی مدد حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق یہ عناصر مغربی ممالک میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی اداروں اور حکومت کیخلاف جعلی اور غلط معلومات پھیلا کر مہم چلاتے ہیں۔ ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے متعلقہ حکومتوں کو تعاون کا کہا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے سفارتی، سیاسی اور قانونی راستے اختیار کرے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔