آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔ عرب میڈیا کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا جو مملکت کے بانی کے نام پر ہے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہا۔ شاہ سلمان کے حکم پر انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا گیا۔ سعودی ولی عہد اور آرمی چیف جنرل باجوہ نے ملاقات بھی کی۔ دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ فوجی شعبوں اور ان کو ترقی دینے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ مشترکہ دلچسپی کے کئی امور پر بات کی۔ تقریب میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بھی موجود تھے۔ سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض اور دونوں اطراف کے کئی سینئر حکام موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔