کراچی (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے 29 مارچ کو تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی کی جانب سے چھٹی کا اعلان 15 شعبان پیر کے دن شب برات کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں 29 مارچ کو تعطیل کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو شب برات پر چھٹی ہو گی۔