آئی سی سی نے سٹار کھلاڑی پر پابندی عائد کر دی

آئی سی سی نے سٹار کھلاڑی پر پابندی عائد کر دی
کیپ ٹائون: (ویب ڈیسک) جنوبی افریقی بلے باز زبیر حمزہ پر آئی سی سی نے آف ٹورنامنٹ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حمزہ کے ڈوپ ٹیسٹ کے لئے نمونہ 17 جنوری کو لیا گیا تھا۔ کوئی بھی کھیل کھیلنے والے کھلاڑی پر اسے جیتنے کے لیے بڑا دباؤ ہوتا ہے۔ کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید شاندار بنانے کے لیے منشیات یا ممنوعہ اشیا کا استعمال کرتے ہیں۔ جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کے بار بار ڈوپنگ ٹیسٹ ہو رہے ہیں۔ ڈوپنگ کے کیسز اولمپکس میں کھیلے جانے والے زیادہ تر کھیلوں میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن اب کرکٹ میں بھی ڈوپنگ کے کیسز سننے کو مل رہے ہیں۔ زبیر حمزہ کو ممنوعہ دوا فیروزمائیڈ استعمال کرنے کا مجرم پایا گیا تھا۔ آئی سی سی ڈوپنگ کے معاملے میں بہت سخت ہے اور اسی وجہ سے اس نے اس سٹار کھلاڑی پر پابندی لگانے کا فیصلہ دیا ہے۔ آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا، ' اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر جنوبی افریقہ کے بلے باز زبیر حمزہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وہ 17 جنوری 2022 کو کی گئی تحقیقات میں فروسیمائڈ استعمال کرنے کے قصوروار پائے گئے تھے۔ تادیبی کارروائی مکمل ہونے تک وہ معطل رہیں گے۔ آئی سی سی نے کہا کہ حمزہ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اس معاملے میں مزید کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ زبیر حمزہ نے بھی غالباً اپنا جرم قبول کر لیا ہے کیونکہ اس کھلاڑی نے ابھی تک آئی سی سی کے پابندی کے فیصلے پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وہ آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی کے سامنے اپنا تحریری بیان ریکارڈ کرایا ہے اور معطلی پر رضامندی بھی ظاہر کر دی ہے۔ یہاں تک کہ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے بھی اس پر کوئی سوال نہیں اٹھایا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔