قاتل ڈور سے موٹر سائیکل سوار کیسے بچیں ؟

قاتل ڈور سے موٹر سائیکل سوار کیسے بچیں ؟
کیپشن: How to avoid a motorcycle rider from a killer rope?

ویب ڈیسک: قاتل ڈور سے موٹرسائیکل سوار آخر کیسے بچیں؟ یہ سوال آج کل زبان زدعام ہے۔ جس کے بعد شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈورسے بچنے کے لئے موٹرسائیکل کمپنیاں ’’ انٹینا’’ نصب کرکے نئی موٹر سائیکلیں مارکیٹ میں بھیجیں۔ مارچ اپریل کے مہینوں سے حادثات سے نمٹنے کےلئے پیشگی تیاریاں ہونی چاہئیں۔ قانون ساز ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ 

پتنگ کی ڈور سے سب سے زیادہ خطرہ موٹر سائیکل سواروں کو ہوتا ہے۔ حال ہی میں نوجوان کی ڈور پھرنے سے گلا کٹنے سے موت نے ہر پاکستانی کو خون کے آنسو رلا دیا۔

اس موت کی ہرکارہ ڈور سے بچنے کا واحد طریقہ جو دریافت کیا جاسکا ہے وہ موٹرسائیکل پر نصب شدہ دو آہنی تاریں ہیں۔ جنہیں انٹینا کے نام سے پکارا جاتا ہے اور چند سو کے خرچ سے قیمتی جانیں بچ سکتی ہیں۔ 

ان دنوں میں ہر موٹر سائیکل سوار کو چاہیے کہ وہ اپنے موٹر سائیکل پر ’ انٹینا‘ لگا کر رکھے۔ اس طرح وہ پتنگ کی ڈور سے محفوظ رہے گا۔‘ یہ  لوہے کے ایک ایسا پائپ کی طرح ہے جو موٹر سائیکل پر آگے سے پیچھے کی طرف لگایا جاتا ہے۔

یا پھر موٹر سائیکل کے سامنے ایک انٹینے کی شکل میں لگایا جاتا ہے جو سامنے سے آنے والی ڈور کو موٹر سائیکل سوار کے گرد گھومنے سے بچاتا ہے۔

 ’پولیس اور انتظامیہ کے لیے ضروری ہے کہ موٹر سائیکلوں پر انٹینا لگانے کا یہ کام کئی ماہ پہلے سے شروع کر دیا جائے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور اور پنجاب کے دوسرے بڑے شہروں میں یہ بھی انسانی طور پر ممکن نہیں ہے کہ ہر ایک موٹر سائیکل پر انٹینا نصب کروا دیا جائے۔ جس پر شہریوں نے پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے۔ اس ضمن میں قانون سازی کرنے کے لئے پنجاب اسمبلی میں اقدامات کئے جائیں۔