پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26 مئی ، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،26 مئی ، 2021
ریکو ڈک کیس میں پاکستان کی بڑی فتح، برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنا دیا،، ٹی سی سی کے حق میں جاری کیے جانے والے فیصلے کو کالعدم قرار،، پی آئی اے کے خلاف فیصلہ اپس لینے کا حکم، نیویارک اور پیرس میں قائم پی آئی اے کی زیرملکیت روز ویلٹ اور اسکرائب ہوٹل بحال ہو گئے، مقدمےکے تمام اخراجات ٹی سی سی کمپنی کو برداشت کرناہوں گےریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیرقانون فروغ نسیم کی پریس کانفرنس، کہا وزیراعظم عمران خان نے 22 اگست 2019 کو ریکوڈک کے مسائل حل کرنے کا کہا تھا، اللہ نے کامیابی دی، فروغ نسیم نے کہا ہم جیسے پاکستانی آخری دم تک ہر سطح پر پاکستان کا دفاع کریں گےمہلک کرونا وائرس مزید 65 جانیں لے گیا، اموات کی تعداد 20 ہزار 465 ہو گئی،، ایک روز میں 2 ہزار 724 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار اعشاریہ چھے ایک فیصد رہی،، فعال کیسز کی تعداد 60 ہزار 268 ہو گئی۔۔ 4 ہزار 242 مریضوں کی حالت تشویشناک۔پنجاب میں کووڈ کیسز میں کمی کے بعد 7 جون سے تمام اضلاع میں اسکولز کھولنے کا فیصلہ،، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی کووڈ سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل، پانچ فیصد سے کم کورونا مثبت والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل چکے۔پاکستان آنیوالے مسافروں کا 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازم، 37 ممالک سے پاکستان آمد پر مکمل سفری پابندیوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا، کیٹیگری سی میں شامل ممالک کے مسافروں کی آمد این سی او سی کی اجازت سے مشروط۔۔ فہرست میں بھارت، جنوبی افریقہ، ایران، عراق، بنگلہ دیش، جنوبی افریقہ یورپ اور لاطینی امریکہ کے ممالک بھی شامل

Watch Live Public News