پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،27مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،27مئی2021
وزیراعظم عمران خان اور مصری صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، وزیراعظم اور مصری صدر کے درمیان فلسطین کے معاملے پر گفتگو، وزیراعظم نے فلسطین معاملے پر کردار ادا کرنے پر مصری قیادت کو سراہا۔ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے خلاف حکومتی اقدامات، آکسیجن گیس کی درآمد پر ٹیکس مراعات کا نوٹیفکیشن جاری، ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 14 مئی 2021 سے ہوگا، ٹیکس چھوٹ 6 ماہ کیلئے نافذ العمل رہے گی۔شکارپور میں کچے کے علاقے میں آپریشن کی قیادت میں تبدیلی، ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی کو ہٹا دیا گیا، تنویر تنیو ایس ایس پی شکارپور تعینات کر دیئے گئے۔پی ایس ایل کاچھٹاایڈیشن،بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری،قومی کھلاڑی محمدنوازبھی چارٹرڈفلائیٹ کےذریعےابوظہبی پہنچیں گے۔تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں میں ریاستی اراضی کے تحفظ کا فیصلہ، سیٹلائٹ اور ڈرون کیمروں سے قبائلی علاقوں کی نقشہ بندی کی جائے گی۔ سیٹلائٹ کے ذریعے 5 میٹر تک، ڈرون کیمروں سے 2 سنٹی میٹر تک کا ریکارڈ مرتب ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔