امارات ہوٹل بزنس میں دنیا بھر میں سب سے آگے

امارات ہوٹل بزنس میں دنیا بھر میں سب سے آگے
دبئی: متحدہ عرب امارات ہوٹل بزنس میں دنیا بھر میں سب سے آگے۔ الامارات الیومکے مطابق ہوٹل کنسلٹینسی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ امارات میں ہوٹلوں کی مارکیٹ کی زبردست کارکردگی کی بدولت امارات دنیا بھر کے ہوٹل مارکیٹ میں سرفہرست آگیا ہے۔ امارات میں سال رواں کی آخری سہ ماہی کے دوران کاروبار میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ تفریحی اورر کاروباری سیاحت سے بھی اماراتی مارکیٹوں کو تقویت پہنچ رہی ہے۔اس کےعلاوہ کانفرنسیں، نمائش اور بین الاقوامی پروگرام ہورہے ہیں جن میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ جنوری سے جولائی 2023 تک اماراتی ہوٹلوں کو 26 ارب درہم کی مجموعی آمدنی ہوئی۔2022 کے اسی عرصے کے دوران 24 فیصد شرح نمو زیادہ ہے۔ سال رواں کے ابتدائی نو ماہ کے دوران اماراتی ہوٹلوں میں قیام کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ملین تک پہنچ گئی جو 2022 کے ابتدائی نو ماہ کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔