فلسطین میں اسرائیل کی جارحیت جاری، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد5 ہوگئی، اسرائیلی فوج نے صبح سویرے جنین شہر اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری، قابض سکیورٹی فورسز نے ضلع بانڈی پورہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ مستونگ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا صوبائی امیر مارا گیا، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد کی شناخت ممتاز کے نام سے ہوئی، فورسز کے اہلکاروں اور شہریوں پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔۔ سوات میں مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شد ت 4.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی170 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ لاہور میں ڈینگی کے وار تیز، صوبے بھر میں 24 گھنٹوں میں 90 کیسز رپورٹ ہوئے، 81 مریضوں کا تعلق لاہور سے، صوبے بھر کے اسپتالوں میں 75، لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 54 مریض زیرعلاج، رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 905 کنفرم کیسز سامنے آئے۔۔