ویب ڈیسک: عجیب و غریب شادیوں کے بارے میں آپ نے بہت سنا اور پڑھا ہو گا۔ عالمی وبا کے دنوں میں شادیوں کے حوالے سے بھی منفرد خبریں سننے کو ملیں۔ لیکن بھارت کے ایک جوڑے نے شادی کے بارے میں کمال کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ہونے والے چرچوں نے اس شادی کو خوب وائرل کیا۔ ہوا یوں کہ بھارتی شہر رتلام میں دولھا اور دلھن نے شادی کا مخصوص لباس پہننے کے بجائے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بنائی جانے والی کٹ پہن لی۔ پی پی ای کٹ پہنے ہی انھوں نے تمام شادی کی رسومات مکمل کیں۔
دولھا پیشہ کے لحاظ سے انجینئر ہیں اور ان کا نام آکاش ورما ہے۔ انھوں نے سنجنا ورما سے 26 اپریل کو شادی کی۔ اس شادی میں جو چیزیں قابل توجہ اور اہم تھی، وہ دولھا کی کورونا ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ تھی۔
کورونا مثبت دولھا سے شادی پر شہری انتظامیہ کا عملہ موقع پر جا پہنچا اور اعتراض اٹھایا۔ خاندان والوں نے انتظامیہ اہلکار سے درخواست کی کہ وہ شادی کی تقریب کو کسی بھی طرح مکمل ہونے دیں۔
#WATCH | Madhya Pradesh: A couple in Ratlam tied the knot wearing PPE kits as the groom is #COVID19 positive, yesterday. pic.twitter.com/mXlUK2baUh
— ANI (@ANI) April 26, 2021
انتظامیہ کے اہلکاروں نے اپنے اعلیٰ افسران سے اجازت لے کر دونوں میاں بیوی کو کورونا سے بچاؤ کی کٹ پہنائی اور کٹ پہنے ہی یہ شادی مکمل کی گئی۔ شادی شدہ جوڑے نے مؤقف دیا ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر بھی عمل کر رہے ہیں اور اپنے بزرگوں کی خوشی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔