سرکاری و نجی سکولوں کی بندش کے حوالے سےحکومت کا بیان آگیا

 سرکاری و نجی سکولوں کی بندش کے حوالے سےحکومت کا بیان آگیا
کیپشن: shools closed
سورس: web desk

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم سندھ نے سکولوں کی بندش اور چھٹیوں کے حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی۔

 ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ میں سکولز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، تمام سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ والدین کے ساتھ رابطہ میں رہیں، سکول بند ہونے یا چھٹی کے حوالے سے فیک نیوز اور قیاس آرائیوں پر دھیان نہ دیا جاۓ۔

 ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کا مزید کہنا ہےکہ سندھ میں بارش اور ہڑتال کے باعث سکول بند رہنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، سکول بند رہنے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

Watch Live Public News