کچھ پلگ میں 3 پنیں کیوں ہوتی ہیں؟

کچھ پلگ میں 3 پنیں کیوں ہوتی ہیں؟
لاہور: (ویب ڈیسک) بجلی کے کچھ پلگوں کی 3 پنیں یا ٹانگیں ہوتی ہیں۔ آخر یہ تیسری پن کس مقصد کیلئے لگائی جاتی ہے؟ اس کا جواب انتہائی آسان ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ بجلی کے پلگ (Plug) میں دو پنیں ہوتی ہیں اور اس کی وجہ انتہائی سادہ یعنی گرم (کرنٹ) تار اور ٹھنڈی (نیوٹرل) تار۔ گرم تار اور ٹھنڈی تار کی وجہ سے سرکٹ مکمل ہوتا ہے اور الیکٹرانکس کی چیز بجلی کی وجہ سے چلنے لگتی ہے لیکن اگر ان میں سے ایک بھی تار نکل جائے تو سرکٹ بریک ہو جاتا ہے اور مذکورہ چیز بھی آف ہو جاتی ہے۔ اگر دو تاروں کی موجودگی میں ہمیں بجلی کا جھٹکا لگے تو سرکٹ مکمل ہونے کی وجہ سے یہ جھٹکا اس قدر شدید ہوتا ہے کہ ہماری جان بھی جا سکتی ہے اور اسی طرح اگر مین تار سے آنے والی بجلی کی تاروں کی سپلائی میں کسی بھی وجہ سے بہت زیادہ بجلی آجائے تو گھر میں موجود تمام اشیا جل بھی سکتی ہیں۔ لہذا اس خطرے کو دور کرنے کے لئے ایک ارتھ کی تار بھی رکھی جاتی ہے جو کہ زمین کے اندر جاتی ہے۔ کرنٹ زیادہ آنے کی صورت میں یہ تار اپنا کام کرتی ہے اور زائد بجلی کو زمین میں لے جاکر گھر اور اشیا کو جلنے سے بچاتی ہے۔ اگر ہمیں کرنٹ بھی لگ جائے تو یہ تار اپنا کام کرتے ہوئے جھٹکے کے اثر کو زائل کرتی ہے اور انسان کی زندگی محفوظ رہتی ہے۔ امید ہے کہ یہ تمام باتیں جان کر اگلی بار جب آپ پلگ خریدیں گے تو یہ باتیں مدنظر رکھیں گے۔

Watch Live Public News