پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،27 جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،27 جولائی 2021
کورونا سے ہلاکتیں کے تناسب میں پاکستان نے پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا بھر میں عالمی وبا کے سبب ہلاکتوں کی شرح 2.15 سے 2.17 تک رہی جبکہ پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد تک دیکھنے میں آئی۔ یہ اموات کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے ہوئیں۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی، وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا، وزیراعظم نے سعودی ولی عہداورشاہ سلمان کےلیے پیغام پہنچایا۔ امریکہ کے صدر جوبائیڈن کی جانب سے عراق میں جاری جنگی آپریشن کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے پاک امریکہ رابطوں میں تیزی، بلین ٹری سونامی منصوبہ سعودی عرب کے بعد امریکہ کو بھی پاکستان کے قریب لے آیا۔ گرین ویژن میں ہم آہنگی کے باعث پاکستانی حکام کے امریکی حکام سے رابطے بحال ہونا شروع ہوگئے۔ امریکی سینیٹر جان کیری نے لندن سے امریکہ واپس پہنچنے ہی پاکستانی حکام سے ٹویٹر پر بھی رابطہ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔