ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں ملوث 35ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5اگست تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں 35 ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دے دیا۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمہ کا ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں ہے تفتیش ابھی ممکن نہیں ہوئی۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ تفتیش کب مکمل ہو جائے گی؟۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ایک آخری موقع دے رہا ہوں اگر 5 اگست تک تفتیش مکمل نہ ہوئی تو کیس ریکارڈ کو دیکھ کر فیصلہ سنا دونگا۔
ملزمان نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتاری کے ڈر سے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔دیگر ملزمان میں عاصمہ ممتاز٫ حمیرا بی بی ٫ عروج فاطمہ٫ محمد رمضان ٫ابرار زاہد، زیشان افضل٫ ذولفقار ٫ غلام مرتضی ٫محمد اصف٫ شایان سعید ٫ فیصل افتخار٫ بشارت علی ٫ فرحان احمد ٫حماد علی ٫ محمد شہزاد انجم٫ ٫محمد ۔مصطفی ٫ رضوان فرید ٫گلزار اقبال ٫احد عامر ٫ شہزاد احمد ٫ محمد اکرم ٫منیب علیم٫ ضمیر احمد ٫فیصل۔مسعود٫ شہباز امیر ٫ علی اصغر ٫ تیمور مجید ٫انس اسلم ٫ محمد ساقب خان ٫ عثمان نوید اور محمد۔اسلم شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں درج ہے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کر دی۔