ویب ڈیسک: سونا غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دور ہوگیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسویسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کا اضافے ہوا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 4 سو 78 کی سطح پر آگیا ہے۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2860 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2451.98 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد سونے کی قیمت 2386 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔