عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی جیل ملاقاتوں پر پابندی کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس ارباب طاہر نے کی۔اڈیالہ جیل حکام عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

جیل حکام نے کہاکہ ہم نے رپورٹ جمع کرا دی ہے،رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی تفصیل اور قیدیوں کی تفصیل ہے۔

وکیل چیف کمشنر نے کہا کہ ہمیں رپورٹ جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دے دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی اڈیالہ جیل حکم کے ساتھ کیا طے شدہ ہے وہ آپ جمع کرائیں،اسلام آباد کے زیرالتوا مقدمات کے کتنے قیدی  کس طرح رکھے جارہے ہیں جواب جمع کرائیں۔

وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم جیل جاتے ہیں ڈیڑھ کلومیٹر پہلے چیک پوسٹ بنا دی ہے،کل بھی گاڑی دور کھڑی کرکے میں بائیک پر گیا ہوا تھا۔

عدالت نے رپورٹس طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔