امیر بالاج قتل کیس ،ملزم احسن شاہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

امیر بالاج قتل کیس ،ملزم احسن شاہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل
کیپشن: امیر بالاج قتل کیس ،ملزم احسن شاہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

ویب ڈیسک: امیر بالاج قتل کیس  میں   پولیس کی ملزم احسن شاہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق امیر بالاج قتل کیس میں ریمانڈ ختم ہونے پر  ملزم احسن شاہ کو عدالت پیش کیا گیا۔ پولیس نے ملزم احسن شاہ کا مزید جسمانی ریمانڈمانگ لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ثروت بتول نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور احسن شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Watch Live Public News