ویب ڈیسک: زمین کے تنازعہ پر گولیاں لگنے سے زخمی علی رضا بھی زندگی کی بازی ہار گیا ۔ شاہدرہ سگیاں کے قریب زمینی تنازعہ پر دو افراد قتل اور خاتون زخمی ہوئی۔ وجہ درینہ رنجش اور زمین کے تنازعہ پر ملزمان کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے علی رضا اور دلاور جاں بحق جبکہ نگینہ نامی خاتون کو ٹانگ پر فائر لگا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں بہت جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
اے ایس پی شاہدرہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات و کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ زمین کے تنازعہ پر گولیاں چل گئیں 1 جانبحق 2 افراد شدید زخمی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ عرصہ دراز سے فریقین میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ جانبحق شخص کی شناخت دلاور کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں علی رضا اور نگینہ بی بی شامل ہیں ۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شاہدرہ میں ملزمان نے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے مرد اور خواتین پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ تھانہ شاہدرہ پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی ۔ مقتول دلاور کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122,نے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جس میں علی رضا کی حالت انتہائی تشویشناک تھی لہذا وہ زخموں کی تاب نہ لاتا ہوا زندگی کی بازی ہار گیا ۔
ڈی آئی جی آپریشنز :
علاقہ تھانہ شاہدرہ میں زمینی تنازعہ پر دو افراد کے قتل اور خاتون کے زخمی ہونے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ پارٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔