مارگلہ ہل آتشزدگی:چیئرمین این ڈی ایم اے سے  ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست

مارگلہ ہل آتشزدگی:چیئرمین این ڈی ایم اے سے  ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: مارگلہ ہلز پر تین مختلف مقامات پر آگ لگنے کا معاملہ، وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر کا چیر مین این ڈی ایم اے سے  رابطہ۔

رومینہ خورشید عالم نےآگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی درخواست کی۔

رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ اگلے دس منٹ میں ہیلی متاثرہ مقام پر پہنچ جائے گا۔ سی ڈی اے اور این ڈی ایم اے کے مشترکہ تعاون سے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے۔ ایم ایف سیون سے آگ بجھا دی گئی۔ 

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں سے کہوں گی کہ ہیٹ ویو کے دوران ہائیکنگ سے پرہیز کریں۔ 

انہوں نے بتایا کہ پہلے ہیلی نے پانی ڈالنے کا عمل مکمل کر لیا۔ پہلے ہیلی نے راول ڈیم سے پانی بھر کے متاثرہ مقام پر ڈالا۔ دوسرا ہیلی خان پور ڈیم سے پانی بھر کے روانہ۔  لمحہ بہ لمحہ صورت حال کو مانیٹر کر رہی ہوں۔ 

رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ پاک فوج اور این ڈی ایم اے کی مشکور ہوں۔ 

Watch Live Public News