ٹک ٹاک اسٹار، یوٹیوبرعمر بٹ نے نکاح کر لیا، دلہن کون؟

ٹک ٹاک اسٹار، یوٹیوبرعمر بٹ نے نکاح کر لیا، دلہن کون؟

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار  اور یوٹیوبر عمر بٹ کی نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر بٹ ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد اپنی یوٹیوب وی لاگنگ کے سبب شہرت کے آسمان چھونے میں کامیاب رہے اور وہ انسٹاگرام پر بھی متحرک رہتے ہیں۔

گزشتہ کئی سالوں سے عمر بٹ کا نام ساتھی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ساتھ جڑا ہوا تھا اور اس جوڑی کا رشتہ بات پکی تک ہی پہنچ سکا، سال 2023 میں پاکستانی ٹک ٹاک کی دنیا کی اس ہردلعزیز جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسردگی کا اظہار بھی کیا گیا۔

عمر بٹ اور جنت مرزا کے چاہنے والے گزشتہ 1 سال سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے جس دن یہ جوڑی واپس ایک ہوجائے لیکن ایسا ہونے کے آثار گزرتے وقت کے ساتھ کم ہوتے جارہے ہیں۔

جہاں گزشتہ ماہ جنت مرزا کے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن اور پھر اس پر فیشن ماڈل ابراہیم کے کمنٹ نے دونوں کے درمیان افیئر کی خبروں کو ہوا دی وہیں اب عمر بٹ کی نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں عمر بٹ قمیص اور ٹراؤزر پر آسمانی واسکٹ پہنے نظر آئے جبکہ انکی منکوحہ آسمانی عروسی جوڑے میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔

ان تصاویر پر مبنی ایک پوسٹ کو عمر بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا کہ ’ہاں ٹھیک ہے، یہ کس نے لیک کی؟‘ اور ساتھ غصہ ہونے والے ایموجیز بھی بنائے۔

Watch Live Public News