جنوبی افریقہ میں کورونا کے نئے وائرینٹ کی موجودگی۔ پاکستان نے 7 سات ممالک پر سفری پاندیاں عائد کردی دتہ خیل میں دہشت گردوں کا فوجی چوکی پر حملہ، 2 سپوتوں نے مادر وطن کے دفاع میں جان وار دی،،، حملے میں نائیک رحمان اور عارف شہید،،، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، مریم نواز کہتی ہیں ثاقب نثار کا ایک ایک لفظ حقائق پر مبنی ہے، سابق چیف جسٹس کی گفتگو پچھلے چند سال میں ہونے والے واقعات سے مطابقت بھی رکھتی ہے، ان انمٹ ثبوت سے ثاقب نثار انکار کرسکتے ہیں نا ہی چھپاسکتے ہیں، دنیا کی کوئی بھی عدالت انہیں جھٹلا نہیں سکتی، اب ان کو حساب اور جواب دینا پڑے گا ن لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، ان کے مقدمات آخری مراحل میں ہوں تو ویڈیوز آجاتی ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں ویڈیوز اور آڈیوز بنانا ن لیگ کا وطیرہ ہے، فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلائی گئی، مقدمات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی، اعلیٰ عدلیہ کو مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے خلاف نوٹس لینا چاہیے سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور گرانے کےلیے مزدوروں کی تعداد دوگنی کرنے کا حکم، ہیوی مشینری سے بالائی منزل مسمار کرنےکا کام جاری، درجنوں مزدور ہتھوڑوں کی مدد سے دیواریں مسمار کررہے ہیں، نسلہ ٹاور کے راستے چاروں جانب سے سیل، شاہراہ فیصل کو شاہراہ قائدین سے ملانے والی سڑک ٹریفک کےلئے بند