بہاولپور( پبلک نیوز) نواحی علاقے چک نمبر 110ڈی بی کالونی میں شوہر اور ساس کو زندہ جلا کر قتل کردیا گیا۔ بیوی مدیحہ نے شوہر اور ساس کو آگ لگا کر قتل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شوہر اور ساس کو زندہ جلا کر قتل کرنے میں مدیحہ کا آشنا بھی شامل ہے۔ ماں بیٹے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر یزمان نے کارروائی کا آغاز کردیا۔ ملزم اور ملزمہ موقع سے فرار پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ملزمہ مدیحہ آشنا سے شادی کرنا چاہتی تھی۔