مبینہ لیک ویڈیو پر محمد زبیر کا موقف سامنے آ گیا

مبینہ لیک ویڈیو پر محمد زبیر کا موقف سامنے آ گیا
کراچی(ویب‌ڈیسک) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے مبیبہ نازیبا ویڈیو پر سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو موقف سامنے آ گیا. سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ یہ کوئی سیاست نہیں ہے! میرے خلاف جعلی اور ڈاکٹڈ ویڈیو لانچ کر کے ایک گھٹیا کام کیا گیا۔ انہوں نے کہا جو بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے۔ میں نے دیانت، خلوص اور عزم کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے، میں پاکستان کی بہتری کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق گورنر سندھ کی ایک مبینہ فحش ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے انہوں نے نوکری کا جھانسہ دیکر کئی خواتین کیساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے. اس ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چل رہا ہے. سنیئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹ کی، انکا کہنا تھا کہ بنیادی سوال؛ ویڈیوزکس نےبنائیں؛ کیوں؛ کس نے لیک کیں؛ کیوں؟ بنیادی طریقہ؛ فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ تحقیقات کی جائیں۔اگرconsensual؛private ہو تو الگ معاملہ ہے۔اگرنوکری کاجھانسہ ہراسمنٹ وغیرہ ہو تو پھر احتساب توہوناچاہیے۔ویڈیومیں جس شخص کا الزام ہے اُسے بھی قانونی چارہ جوئی کرنا چاہیے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔