جنت مرزا نے شازیہ منظور کو بچالیا

جنت مرزا نے شازیہ منظور کو بچالیا
لاہور (ویب ڈیسک ) کچھ عرصہ پہلے پاکستان کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کو فیشن ریمپ پر پھسلنے کے بعد سنبھالنے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور کو بھی متعدد بار اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان میوزک انڈسٹری میں شازیہ منظورکا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، 90 کی دہائی میں ان کے گائے ہوئے گانوں گھرآجا سوہنیا، میرا مکھنا، بتیاں بجھائی رکھدی،اور مترا جیسے سدا بہارگانوں نے بے تہاشا مقبولیت حاصل کی اور سننے والے آج بھی پنجابی زبان کے ان خوبصورت گانوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔
معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا اورشازیہ منظورکی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرخاصی وائرل ہے۔کسی ایونٹ کے دوران شازیہ پہلےسے موجود اسٹیج پرجنت کے پاس آرہی ہوتی ہیں کہ اچانک سے ان کے قدم ڈگمگا گئے لیکن جنت مرزانے فوراً ہی آگے بڑھ کر انہیں سنبھال لیا۔ اسی دوران جنت مرزا نے ان کی خیریت پوچھی تو شازیہ نے اچھے اندازمیں کہا، ‘یاریہ تومیں ہی گرنے لگی تھی، اچھے بھلے لوگوں کو گراتی تھی’۔ شاید شازیہ کا یہ جملہ کچھ ایساغلط بھی نہیں کیونکہ صارفین نے بھی اپنے تبصروں میں انہیں بخوبی یہ احساس دلایا۔ یاد رہے کہ دسمبر2021 میں انیسویں ‘ہم برائیڈل کوٹیورویک ‘ کے ایونٹ سے ایک ویڈیوسوشل میڈیا پربہت زیادہ وائرل ہوئی جس میں اداکارہ علیزے شاہ ریمپ واک کے بعد واپس جاتے ہوئے گرپڑیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔