راجیہ سبھا میں این ڈی اے کو اکثریت، بی جے پی کے 9 امیدوار بلامقابلہ منتخب

bjp alliance won 11 seats of Rajya sabha unopposed
کیپشن: bjp alliance won 11 seats of Rajya sabha unopposed
سورس: google

 ویب ڈیسک :بھارت کے ایوان بالا یعنی راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ سے قبل ہی بی جے پی- این ڈی اے کے 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی این ڈی اے نے ایوان میں اکثریت کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ منگل کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔

 یادرہے یہ نتائج بھارت کی  9 ریاستوں کی 12 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی سامنے آئے ہیں۔ تمام جیتنے والے امیدواروں نے آسام، بہار اور مہاراشٹر میں دو دو اور ہریانہ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تریپورہ، تلنگانہ اور اڑیشہ میں ایک ایک سیٹ جیتی ہے

۔ ان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے 9، کانگریس سے ایک، این سی پی (اجیت پوار) کا ایک اور راشٹریہ لوک مورچہ کا ایک امیدوار منتخب ہوا ہے۔ اس صورت حال میں نو امیدواروں کے ساتھ بی جے پی کی تعداد 96 ہو گئی ہے۔ اگر این ڈی اے کو شامل کیا جائے تو یہ تعداد 112 تک پہنچ جاتی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق، 245 ارکان کے ساتھ پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ابھی بھی 8 نشستیں خالی ہیں۔ ان میں جموں و کشمیر سے چار چار نشستیں اور نامزد ارکان ہیں۔ مجموعی طور پر راجیہ سبھا میں 119 ارکان کی اکثریت ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ این ڈی اے کو چھ نامزد اور ایک آزاد کی حمایت حاصل ہے۔ ایسے میں این ڈی اے نے آسانی سے اکثریت حاصل کر لی ہے۔

ڈیڈ لائن کے بعد مرکزی وزیر مملکت رونیت سنگھ بٹو کو راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر بلامقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ اسی طرح ہریانہ سے بی جے پی امیدوار کرن چودھری، مدھیہ پردیش سے مرکزی وزیر جارج کورین اور بہار سے این ڈی اے کے امیدوار اوپیندر کشواہا اور بی جے پی کے منن کمار مشرا راجیہ سبھا ضمنی انتخاب میں بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ اوڑیشہ سے بی جے پی کی امیدوار ممتا موہنتی بھی راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔ آسام سے مشن رنجن داس اور رامیشور تیلی، مہاراشٹر سے دھیری شیل پاٹل اور تریپورہ سے بھٹاچارجی بلامقابلہ کامیاب قرار پائے گیے۔

Watch Live Public News