اقتدار میں آ کر غریب لوگوں کیلئے 30 لاکھ گھر بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

اقتدار میں آ کر غریب لوگوں کیلئے 30 لاکھ گھر بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر غریب لوگوں کے لیے 30 لاکھ گھر بنائیں گے اور غریب ترین لوگوں کو سولر انرجی کے ذریعے مفت بجلی فراہم کریں گے۔ سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر ہمیں اقتدار ملا تو تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں دوگنا اضافہ کریں گے کیونکہ ہمارامقابلہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے لیے 30لاکھ گھر بنانا چاہتے ہیں اور کچی آبادی کے مکینوں اور سیلاب متاثرین کو گھر تعمیر کرکے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں، پیپلزپارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے اور ہم تعلیم کے شعبے میں عوام کو آئین کے مطابق حقوق دیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ کم قیمتے پر بجلی فراہم کریں یا غریب ترین لوگوں کو مفت بجلی دیں، ہم یہ صرف نعرہ نہیں لگا رہے بلکہ ہم نے پوری منصوبہ بندی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام اضلاع گرین انرجی پارک بنائیں گے اور سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کریں گے اور مقامی لوگوں کو بجلی دیں گے، ہمارا مقصد مقامی لوگوں کو کم قیمت پر بجلی پہنچانا ہے اور غریب لوگوں کو سولر پینل دیں گے تاکہ 200 سے 300 یونٹ بجلی وہ مفت حاصل کر سکیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔