ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے رواں سال کارروائی کرتے ہوئے یورپ جانے کے خواہشمند 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ایران سے گرفتار کیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے خبر دی ہے کہ یکم جنوری سے 15 دسمبر تک 10 ہزار 454 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد بلوچستان کے راستے غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہوئے تھے۔ گرفتار افراد کو ایرانی حکومت نے ضلع چاغی کے سرحدی علاقے تفتان میں پاکستان کے حوالے کیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال ایران میں گرفتار ہونے والے پاکستانیوں کی شرح زیادہ رہی۔ سال 2020 سے 2024 تک مجموعی طور پر 62 ہزار افراد گرفتار کیے گئے۔ بیرون ملک جانے کی کوشش میں کئی افراد کو جان سے ہاتھ بھی دھونا پڑا۔