نیوایئر نائٹ پر فارم ہاؤس پر رنگ رلیاں ، 8 لڑکیوں سمیت 26 گرفتار

نیوایئر نائٹ پر فارم ہاؤس پر رنگ رلیاں ، 8 لڑکیوں سمیت 26 گرفتار

(ویب ڈیسک ) ایس ایچ او برکی  کا کہنا ہے کہ ملزمان ہنزہ فارم ہاؤس میں لڑکے، لڑکیاں اکھٹے فحاشی گانوں پر ڈانس اور شیشہ پارٹی میں مصروف تھے۔

برکی پولیس  نے خفیہ اطلاع پر ہنزہ فارم ہاؤس میں شراب، شیشہ / ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارا۔ترجمان کے مطابق  خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 8 لڑکیاں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایس ایچ او برکی محمد رضا کا کہنا ہے کہ  ملزمان ہنزہ فارم ہاؤس میں لڑکے، لڑکیاں اکھٹے فحاشی گانوں پر ڈانس اور شیشہ پارٹی میں مصروف تھے۔  ملزمان کی پولیس پارٹی کو دیکھ سخت مزاحمت اور کر کار سرکار میں مداخلت کی اور گلوگیر ہونے کی بھی کوشش۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزمان میں موسی بٹ، حسین، عاصم، زین، عمر، دانش،قاسم، وقار ،  صغیر، سلمان، آمنہ، کرن، ریدہ، مہرین، سونیا، ثانیہ وغیرہ  شامل ہیں ۔

ایس ایچ او برکی کے مطابق  ملزمان سے شراب، بیر کین، حقہ، شیشہ فلیور ڈبہ، ساؤنڈ لائیٹ میکسر، لیپ ٹاپ، ساؤنڈ سسٹم برآمد کیا گیا ہے جبکہ  ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے  انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News