سینٹ انتخابات میں ہماری کامیابی ہو گی: بلاول بھٹو

سینٹ انتخابات میں ہماری کامیابی ہو گی: بلاول بھٹو
اسلام آباد (پبلک نیوز) پی ڈی ایم کے رہنما بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم انشاء سینٹ انتخابات میں کامیاب ہوں گے اور عوام کو یہ پیغام دیں گے کہ اراکین پارلیمنٹ بھی ہمارے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطا بق: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری میں اہم ملاقات ہوئی جس دوران سینٹ انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور لائحہ عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر محاذ پر چیلنج کیا ہے ٗ ہم نے وار کیا ہے۔ضمنی انتخابات میں خیبر پختونخواہ سے لیکر پشین تک پی ڈی ایم نے حکومت کو ہروایا ہے۔ہم بڑے واضح فرق سے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاں حکومت نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی یعنی کرم ایجنسی جہاں مولانا فضل الرحمن کا امیدوار جیت رہا تھا اور ڈسکہ کی نشست جہاں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار جیت رہا تھا وہاں ان کی دھاندلی کی عیاں ہو چکی ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے پورے پاکستان کو یہ پیغام بھیجا ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سینٹ انتخابات سے بھی یہ پیغام دینا چاہ رہے ہیں کہ ممبران پارلیمان بھی حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے امیدوار اچھے نتائج لیکر آئیں گے جس سے ہماری تحریک کو ٗ ہمارے مارچ کو طاقت ملے گی۔ انشاء اللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں اور ایک ایسا عوامی حکومت قائم کریں جو عوام کے مسائل حل کرے اور ہر ادارہ اپنے اپنے کام کرے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔