پاکستان میں کورونا کےوار جاری،مزید 30 زندگیاں نگل لیں

پاکستان میں کورونا کےوار جاری،مزید 30 زندگیاں نگل لیں
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68 ہزار 624 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 8 ہزار 183 افراد میں اس وبا ک تصدیق ہوئی۔ این سی او سی کے مطابق گذشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے پازیٹو کیسوں کی شرح 11.92 فیصد رہی۔ اموات میں حالیہ اضافے سے ملک بھر میں کوووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 192 ہو چکی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 786 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بارہ لاکھ چوہتر ہزار 657 ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز کورونا سے 25 افراد جاں بحق جبکہ 7 ہزار 539 نئے کیس رپورٹ ہوئے تھے۔ کورونا وائرس سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں مریضو ں کی تعداد پانچ لاکھ 33 ہزار 496 جبکہ پنجاب میں چار لاکھ 69 ہزار 540 افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوامیں ایک لاکھ 87 ہزار 983، اسلام آباد میں ایک لاکھ 22 ہزار 098، بلوچستان میں 34 ہزار 131، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 557 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 36 ہزار 082 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ بدھ کے روز کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 12 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 7 اور خیبر پختونخوا میں 6 مریض انتقال کرگئے۔