کراچی میں 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش

کراچی میں 2 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاؤن کی سفارش
کراچی ( پبلک نیوز) محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں دو ہفتے کا مکمل لاک ڈاون کی سفارش کر دی ہے۔ لاک ڈاؤن کی سفارش پر جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں حتمی فیصلہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اس بار نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) اور محکمہ صحت ایک پیج پر ہیں۔ صورتحال اس قدر تشویش ناک ہے کہ وفاقی حکومت بھی رسک لینے کو تیار نہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام وفاقی اور صوبائی ادارے بھی بند رہیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران اندرون ملک بس سروس بھی معطل رہے گی۔ سندھ حکومت وفاق سے کراچی آنے والی فلائٹس اور ٹرین کی بھی بند کرنے کی درخواست کرے گی۔ یاد رہے کہ جن اضلاع میں شرح 20 فیصد ہے وہاں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ کراچی کے سات اضلاع میں کورونا کی صورتحال مزید خراب ہورہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔