جمشیددستی نےنکاح کرلیا ’ولیمہ میں دال کھلانے کے بھی پیسے نہیں‘

جمشیددستی نےنکاح کرلیا ’ولیمہ میں دال کھلانے کے بھی پیسے نہیں‘
مظفر آباد (ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدان جمشید دستی رشتہ نے نکاح کر لیا ہے۔ اپنے نکاح کی تصدیق انھوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت کے دوران قومی اسمبلی میں اپنے منفرد احتجاجوں کی وجہ سے شہرت پانے والے سابق ایم این اے جمشید دستی ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے اپنے نکاح کی تصدیق کر دی۔ سابق ایم این اے کا نکاح گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مہمند قبیلہ کی خاتون سے طے پایا۔ تاہم ان رخصتی ابھی نہیں ہو گی بلکہ مارچ 2022 میں ہو گی۔ اہلیہ کے لیے حقِ مہر 10 ہزار روپے لکھ کر دیا۔ جمشید دستی کی اہلیہ گومل یونیورسٹی سے بائیو کمیسٹری میں بی ایس کر چکی ہیں۔ انھوں نے اپنی شادی کے حوالے سے رواں برس جنوری میں اعلان کیا تھا کہ وہ مارچ میں شادی کر لیں گے مگر جولائی کے آخری ہفتہ میں ابھی ان کا صرف نکاح ہوا ہے۔ انھوں نے اپنی شادی کے حوالے سے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ دور میں شادی کرنا ممکن نہیں۔ جب ایم این اے تھا تو اس وقت شادی کے چانس لگ رہے تھے مگر اب اس مہنگائی سے تو ولیمہ میں دال کھلانے کے پیسے بھی نہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔