حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا ہے ، داتا دربار کیلئے آن لائن دیگ اور چادر چڑھانے کیلئے نذرانہ ایپ کا افتتاح بھی کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حضرت سید علی بن عثمان الہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا ہے ، تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حضرت داتا علی ہجویریؒ کی تعلیمات ہمارے لئے روشن باب ہیں، محرم الحرام کے ایام امت مسلمہ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ آن لائن نذرانہ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے،کوئی بھی شخص آن لائن دیگ دے سکتا ہے اور چادر چڑھا سکتا ہے۔