احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سرا اہل قرار

احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سرا اہل قرار
لاہور ( پبلک نیوز) احساس کفالت پروگرام کیلئے تمام خواجہ سراؤں کو اہل قرار دے دیا گیا۔ احساس سکول وظائف کو ثانوی سطح کی تعلیم کیلئے بڑھا دیا گیا۔احساس فریم ورک کے تحت بی آئی ایس پی بورڈ کے 50 ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ بورڈ نے تما م خواجہ سراؤں کو احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ قومی شناختی کارڈ کے حامل خواجہ سراؤں کو احساس کفالت کے دائرے میں لایا جائیگا۔پروگرام کے تحت 2000روپے ماہانہ وظیفہ کیساتھ بچت بینک اکاؤنٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایک گھرانے کے تمام خواجہ سراؤں کو کفالت پروگرام کیلئے مستحق قرار دیا جائیگا۔ بورڈ نے ستارہ مارکیٹ اسلام آباد میں ون ونڈو احساس سینٹر 154ضلعی سطح کے احساس مراکز کے قیام کی منظوری بھی دی دی گئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔