تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، مصدق ملک

تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، مصدق ملک
لاہور: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہاہے کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ اسٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں۔ وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت سب سے زیادہ امید کی ضرورت ہے،دنیا میں اتنے ملک مشکلات سے گزرتے ہیں اور نکل بھی جاتے ہیں،وزیر اعظم نے مجھے تین ذمہ داریاں دیں ہیں،توانائی کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، ایسا طریقہ کار لانا ہے کہ غریب آدمی کی ضرورت پوری ہو۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں جب پیٹرول کی قیمت بڑھنے والی ہوتی ہے تو سب کو پتہ ہوتا ہے اور پھر ذخیرہ اندوزاسکا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیٹرول ذخیرہ کر لیتے ہیں۔ آج میں آپ لوگوں کے سامنے اس ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر رہا ہوں۔ ملک میں تیل کی ذخیرہ اندوزی سے بچنے کے لیے بانڈڈ اسٹوریج پالیسی لا رہے ہیں، انڈڈ اسٹوریج پالیسی کی وجہ سے ملک میں مستقبل میں پیٹرول کی قلت جیسی صورت حال پیدا نہیں ہو گی۔ اب دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گیس کےکنوؤں کا گردشی قرضہ صفر کر دیا ہے، جلد ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔ ہماری ترجیح معیشت کو مضبوط کرنا ہے، ملک میں تیل و گیس کے نئے ذخائر تلاش کیے جا رہے ہیں، ان شاء اللہ ملک میں توانائی بھرپور طریقے سے آئے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔