شدید بارش سےدہلی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون کی چھت کا ایک حصہ گر گیا

شدید بارش سےدہلی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون کی چھت کا ایک حصہ گر گیا
کیپشن: شدید بارش سےدہلی ایئرپورٹ کےٹرمینل ون کی چھت کا ایک حصہ گر گیا

ویب ڈیسک: شدید بارش کے درمیان دہلی کے آئی جی آئی ایئرپورٹ کے   ٹرمینل ون پر چھت کا ایک حصہ گر گیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کے زخمی ہونے اطلاع ہے جبکہ کم از کم دو گاڑیاں بھی ملبے کے نیچے آگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج صبح   چھت گرنے سے نیچے  کھڑی کچھ گاڑیاں اس کی زد میں آکر دب گئیں، دہلی فائر سروس کے ڈائریکٹر اتل گرگ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

دہلی فائر سروس کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں موقع پر بھیجی گئی ہیں۔  تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی گاڑیوں کی چھتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

 فائر ڈپارٹمنٹ سے موصولہ اطلاع کے مطابق صبح ساڑھے پانچ بجے کال موصول ہوئی، جس کے بعد تین فائر ٹینڈرز کو موقع پر بھیجا گیا۔ فی الحال زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر محکموں کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں۔

اس وقت مختلف ایجنسیاں موقع پر موجود ہیں اور لوگوں کو علاقے سے دور رکھا جا رہا ہے، ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے کوئی پرواز متاثر ہوئی ہے یا نہیں۔

Watch Live Public News