میانمار میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد114ہو گئی

میانمار میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد114ہو گئی
نیپی دائو(ویب ڈیسک ) میانمار میں عوام فوجی بغاوت کے خلاف ورزی پر نکل آئی ٗ احتجاج پر آرمی نے کھلے عام گولیاں چلا دیں ٗ 114مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق فروری میں میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد عوام کی طرف سے جاری احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے اور گزشتہ روز سے اب تک میانمار میں 114مظاہرین کو احتجاج کے دوران زندگی سے ہاتھ دھونے پڑ گئے ہیں۔گزشتہ روز یہ احتجاج ایک خونی مظاہرے میں تبدیل ہو گیا جس کے بعد آج میانمار کو عوام کی طرف سے یوم سوگ کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔عوام کی طرف سے یہ احتجاج گزشتہ ماہ سے جاری ہے لیکن گزشتہ روز میانمار میں فوج کا قومی دن منایا جا رہا تھا ٗ جس دوران عوام کی ایک بڑی فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی جسے میانمار کی فوج کی طاقت سے روکنے کی کوشش کی ۔ ہلاک ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں۔اقوام متحدہ نے میانمار کی آرمی کی طرف سے اس بہیمانہ قتل اور جمہوریت پر شب خون مارنے پر آخر کار آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہفتے کے روز کو دنیا کی تاریخ میں ’’یوم دہشت‘‘ کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ عالمی ادارے کے خصوصی مندوب ٹام اینڈریوز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کچھ کرے ٗ عالمی برادری کو میانمار کی فوجی امداد بند کرنی چاہیے اور انہیں اسلحہ کی فراہمی پر بھی پابندی لگانی چاہیے۔

Watch Live Public News