کمپیوٹر بنانے و الی کمپنی ’’ ڈیل ’’ سے 6ہزار ملازمین فارغ

dell hq
کیپشن: dell hq
سورس: google

  ویب ڈیسک  :عالمی ڈاؤن سائزنگ مہم جاری ۔۔۔ کمپیوٹر بنانے والی معروف کمپنی ڈیل نے کمپنی نے تقریباً 6000 ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔

  ڈیل  کمپنی کے ملازمین کی کل تعداد کم ہو کر 1.20 لاکھ رہ گئی ہے۔ ایکسچینج فائلنگ سے پتہ چلتا ہے کہ پہلے کمپنی کی افرادی قوت 1.26 لاکھ ملازمین پر مشتمل تھی۔

ڈیل نے اپنی فائلنگ میں بتایا ہے کہ کمپنی کو کمپیوٹر کی فروخت میں تقریباً 2 سال سے مسلسل گراوٹ کا سامنا ہے۔ لہذا منافع کو برقرار رکھنے کے لئے کمپنی کو چھانٹی کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ 

ڈیمانڈ میں کمی کے باعث کمپنی کی آمدنی میں 11 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ اس بات کی تصدیق گزشتہ ماہ اعلان کردہ سہ ماہی نتائج سے ہوئی تھی۔ کمپنی نے کہا کہ آمدنی میں کمی کی وجہ سے اسے مالی بحران کا سامنا تھا، اس لیے ملازمین کو فارغ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا گیا۔

یادرہےحال ہی میں ڈیل نے اپنے ملازمین سے کہا تھا کہ وہ ورک فرام ہوم جاری رکھ سکتے ہیں لیکن کمپنی انہیں پروموشن نہیں دے گی۔ کمپنی نے اپنے ملازمین کو کم از کم تین دن تک دفتر سے کام کرنے کو کہا ہے۔ Covid آنے سے پہلے ہی ڈیل میں ہائبرڈ ورک پالیسی نافذ تھی۔ 

Watch Live Public News