پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیر اعلی پشاور پہنچ گئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پشاور پہنچ گئے۔ کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پر انکا خیرمقدم کیا۔
محسن نقوی خیبرپختونخوا میں امن و امان اور سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے ۔ وزیر داخلہ وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعلی آفس میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، ان کو سکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
محسن نقوی سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے اور ایف سی ہیڈ کوارٹر بھی جائیں گے۔ سی سی بی او پشاور اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔