لاہور:(ویب ڈیسک)معروف اداکار بہروزسبزواری نے کہا ہے کہ فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لئے اپنی جان قربان کی ہے، ہم بھی فوج کے لئے جان قربان کر سکتے ہیں۔ معروف اداکار بہروز سبزواری نے اُن سے منسوب ایک آڈیو جس میں وہ فوج کو تنقید کا نشانہ بناتے ہُوئے سنے جا سکتے ہیں کو بالکل فیک اور جھوٹو کا پلندہ قرار دیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں بہروز سبزواری نے کہا ہے کہ فوج ہمارا طُرّہ امتیاز ہے ،فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لئے اپنی جان قربان کی ہے، ہم بھی فوج کے لئے جان قربان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو لوگ اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں اللّٰہ تعالیٰ انکو سمجھائےگا،اللّٰہ سے دعا کریں کہ پاکستان اور پاکستان کی فوج سلامت رہے ،ہم فوج کے ساتھ ہیں۔