(ویب ڈیسک ) بحریہ ٹاؤن راولپنڈی آفس پر نیب کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر سے تمام دستاویزات حاصل کر لی گئی ہیں۔ نیب راولپنڈی کے عملے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفتر کی جانچ پڑتال کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے بحریہ ٹاؤن عمل سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ نیب راولپنڈی کی جانب سے چھاپہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں مزید شواہد اکٹھے کرنے کے لئے مارا گیا ۔
واضح رہے کہ ملک ریاض اور ان کا بیٹا 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں نامزد ملزم ہیں۔