پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،28ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،28ستمبر 2021
پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح مزید کم ہو کر تین فیصد کے قریب آگئی ہے، مہلک کورونا وائرس نے مزید 41زندگیاں نگل لیں، جبکہ پاکستان بھر میں اس وقت 4ہزار 15مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ شہدائے کربلا کا چہلم آج پاکستان بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ، سکیورٹی کے سخت انتظامات ، لاہور اور کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو گا ۔ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس آج ہوگا،وزیر خارجہ دورہ امریکا ، اقوام متحدہ اجلاس اور ملاقاتوں پر کابینہ کوآگاہ کریں گے،افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی،رویت ہلال سے متعلق قانون سازی کا معاملہ منظوری کے لئے پیش ہوگا،انڈونیشیا میں کورونا سے نمٹنے کے لئے طبی عملہ بھیجنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل پاکستان کو افغان جنگ کے نتائج پر مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے، وزیراعظم عمران خان کا واشنگٹن پوسٹ میں مضمون شائع، کہا کانگریس میں امریکی نقصان بارے پاکستان پر الزام لگانے پر حیرت ہے، کہتے ہیں ہم اپنی بقا کےلیے لڑے، بہترین فوج اور انٹیلی جنس کےباعث دہشت گردی کو شکست دی۔ ملک اورصوبے کی خاطروفاق اورسندھ کواکٹھے ہوکرچلناپڑےگا،وزیراعظم عمران خان کاکہناہےکہ کراچی سرکلرریلوےمنصوبہ صرف کراچی کےلیےنہیں ہے،سارے ملک کواس منصوبے سے فائدہ ہوگا،ٹرانسپورٹ کانظام کسی بھی شہرکی بنیادی چیزہوتی ہے،کراچی سارے پاکستان کےلیےسرمایہ کاری لاسکتاہے،کےفورمنصوبہ بڑی نعمت ہے،آئندہ 2 سال میں شہریوں کوپانی پہنچائیں گے

Watch Live Public News