پبلک نیوز: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے تعاون کے باعث مارچ 2024ء میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کا حجم مارچ 2024ء میں 258.04 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ سال اس عرصہ کے دوران 169.91 ملین ڈالر تھا,اسی طرح مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی واضح اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے 172.6 ملین ڈالر کے حجم سے بڑھ کر 311.2 ملین ڈالر تک پہنچ گیا.
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری(FDI)کے زمرے میں ترسیلات زر کی آمد و اخراج میں بھی نمایاں بہتری آئی جو بالترتیب 330.15 ملین ڈالر اور 72.11 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں,براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI)کا یہ مثبت رجحان ملکی معیشت پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا واضح ثبوت ہے.
اخراج زر میں اضافہ اس وجہ سے دیکھنے میں آیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کو اپنا منافع باہر لے جانے کی اجازت دی گئی جو دیرینہ حل طلب مسئلہ تھا,ماضی میں غیر ملکی کمپنیوں کو اپنا منافع باہر لے جانے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ ے وہ کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے کتراتی تھیں.
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کے ماحول کی فضاء میں بہتری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی مرہون منت ہے,ایک قلیل عرصے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے زیر اثر اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت پاکستان اقتصادی راہ پر گامزن ہوا.