(ویب ڈیسک )علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نےعلامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔