والدہ کی وائرل ویڈیو پر اداکار فیصل قریشی میدان میں آگئے

والدہ کی وائرل ویڈیو پر اداکار فیصل قریشی میدان میں آگئے
کیپشن: Faysal Quraishi's statement
سورس: google

(ویب ڈیسک)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اپنی والدہ اداکارہ افشاں قریشی کے وائرل بیان پر ردعمل دیا ہے۔

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا پر افشاں قریشی کا بیٹے سے متعلق ایک بیان سامنے آیا تھا جس کے حوالے سے متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بیان میں ترمیم کی گئی اور ویڈیو ایڈٹ شدہ تھی۔

اس حوالے سے افشاں قریشی نے بھی انسٹاگرام کے معروف شوبز کے پیج دیوا میگزین کو آڑے ہاتھوں لیا اور کمنٹ کیا کہ 'آپ لوگ جھوٹی خبریں پھیلانے سے باز نہیں آتے، برائے مہربانی میرے اور میری فیملی کے حوالے سے غلط خبریں نہ پھیلائیں'۔'ویوز اور کمنٹس کے لیے یہ گھٹیا ترکیبیں کرنا بند کریں'۔

 اسی کا سکرین شاٹ فیصل قریشی نے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور ردعمل دیا۔ اداکار نے طنزیہ لکھا کہ 'ارے سارا مصالحہ ہی ختم کردیا ہماری اماں نے، اب لوگ کیا کریں گے؟'

واضح رہے کہ وائرل ویڈیو میں افشاں قریشی کو کہتے سنا گیا کہ انہوں نے بیٹے کی کامیابی کے لیے خدا سے دعا کی اور ان کی دعائیں قبول ہوئیں لیکن انہوں نے غلطی سے یہ دعا نہیں مانگی کہ ان کا بیٹا اچھا بیٹا اور انسان بھی بنے۔

Watch Live Public News