سال 2023 کا آخری کاروباری روز، ڈالر مزید سستا ،اسٹاک ایکسچینج 62 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند

سال 2023 کا آخری کاروباری روز، ڈالر مزید سستا ،اسٹاک ایکسچینج 62 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند
کراچی : سال 2023 کے آخری کاروباری روز ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اسٹاک ایکسچینج 62 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری روز اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام ہوا ۔ 100 انڈیکس 398 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 62 ہزار 451 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں 59 کروڑ 5 لاکھ سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

ڈالر کی قیمت:

کرنسی مارکیٹ کی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 282 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7 پیسے کی کمی سے 281 روپے 86 پیسے پر ریکارڈ کی گئی۔

سونے کی قیت:

صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1900 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 20 ہزار 900 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 1629 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 89 ہزار 386 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کی کمی سے 2090 ڈالر فی اونس پر جا پہنچا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔