ایم کیو ایم  کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

ایم کیو ایم  کا وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک )   ایم کیو ایم  نے اپنے مطالبات کے حل تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا  ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   ن لیگ ابھی صرف ایم کیو ایم کو ایک وزارت دینا چاہتی ہے جبکہ   ایم کیو ایم چار وزارتوں کا مطالبہ کررہی ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن ذرائع  کا کہنا  ہے کہ  ہم اس مسئلے کا حل نکال لیں گے، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

خیال  رہے کہ  ملک کے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیلئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو قومی اسمبلی کے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی 2مارچ دوپہر 2بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، کاغذات نامزدگی سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس جمع کروائے جا سکتے ہیں ،اسپیکر قومی اسمبلی سہ پہر 3 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔