پاکستان میں کرونا وائرس کے 500 سے زائد نئے کیسز
06:17 AM, 29 Jun, 2022
اسلام آباد: پورے ملک میں کرونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں گذ شتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 500 سے زائد رہی۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوگیا اور پاکستان میں کرونا وائرس کے مزید 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے 100 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں 15 ہزار 462 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مثبت کیسز کی شرح 3.50 فیصد ہوگئی۔