وزیر اعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے  بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی 

وزیر اعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے  بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی 

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم  شہباز شریف نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے  بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کردی  ہے۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے  سرکاری تقریبات میں سرخ قالین کے استعمال پر  برہمی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے تمام سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کے لیے بچھائے گئے سرخ قالین پر پابندی عائد کر دی۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن میں   کہا گیا ہے کہ   صرف سفارتی تقریبات میں پروٹوکول کے سرخ قالین کے استعمال کی اجازت ہو گی۔

Watch Live Public News